پاکستان کی جدہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت ، سعودی عرب کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار

اکستان جدہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہےجس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور گہری یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

پاکستان کی جدہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت ، سعودی عرب کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار